23 جون، 2023، 5:12 PM

پاکستانی آرمی چیف جلد ایران کا دورہ کریں گے

پاکستانی آرمی چیف جلد ایران کا دورہ کریں گے

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی سلسلے میں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر تہران کے دورے پر آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرنا نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی فوج کی قیادت سنبھالنے والے جنرل عاصم منیر تہران کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی فوج کے اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دورے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر تہران میں اعلی ایرانی حکام کے ساتھ سیکورٹی، دفاعی اور سرحدی حالات کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے سفارتی، سیاسی اور دفاعی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی فوجی قیادت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور باہمی روابط کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ جنرل عاصم منیر کا دورہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گذشتہ مہینے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ جنرل عاصم منیر نے ایران کے خلاف پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ پاکستانی وزیر اعظم نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

News ID 1917365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha